اقتدار کے مزے لوٹتے نااہل حکمرانوں کو عوام کے جان و مال کی پرواہ نہیں، حمزہ شہباز

لاہور  اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ اقتدار کے مزے لوٹتے نااہل حکمرانوں کو عوام کے جان و مال کی پرواہ نہیں ہے۔

لاہور میں پتنگ کی ڈور پھرنے سے نوجوان کی ہلاکت پر اپوزیشن لیڈر پنجاب حمزہ شہباز شریف نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ قاتل ڈور پھرنے سے 22 سالہ نوجوان اور والدین کے اکلوتے سہارے کی ہلاکت نہایت افسوسناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,950

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ اس قیمتی انسانی جان کا لہو کس کے ہاتھ پر تلاش کیا جائے؟ گورننس نام کی چیز اس صوبے سے مدت ہوئی رخصت ہو چکی ہے۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ شہباز شریف کے دور میں پتنگ بازی اور قاتل ڈور کے حوالے سے زیرو ٹالرنس کی پالیسی تھی جبکہ پتنگ ڈور بنانے والے درجنوں کارخانے اب کھلے عام کام کر رہے ہیں۔

اپوزیشن لیڈر پنجاب نے کہا کہ اقتدار کے مزے لوٹتے نااہل حکمرانوں کو عوام کے جان و مال کی پرواہ نہیں، بڑھتے جرائم ، ڈینگی سے اموات ، سانحہ مری سمیت اس حکومت کی انسانی جان کے تحفظ میں ناکامیوں کی ایک لمبی فہرست ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس ناکام و نااہل حکومت کو گھر بھیجنے میں ہی عوام کی عافیت ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.