گلوکار سلمان احمد کو بلاول بھٹو زرداری کا مذاق اڑانا مہنگا پڑگیا
معروف گلوکار سلمان احمد کو پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا مذاق اڑانے کے لیے ایک ایڈیٹ شدہ تصویر شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا۔
بلوچستان24 نیوز ویب ڈیسک
سلمان احمد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سپورٹر بھی ہیں اور وہ اکثر ٹوئٹر پر پیپلز پارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے رہتے ہیں۔
تاہم ایک روز قبل انہوں نے بلاول بھٹو کی ایسی تصویر شیئر کی جس میں چیئرمین پی پی پی کو خاتون
سے تشبیہہ دی گئی تھی، ساتھ ہی انہوں نے پنجابی میں کیپشن لکھا کہ ’ڈیئر ڈائری جب گیدڑ کی موت
آتی ہے وہ شہر کی جانب بھاگتا ہے‘۔
تاہم اس بار اس کی تنقید انہی کے گلے پڑ گئی۔ ان کی غیر اخلاقی پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے تو
تنقید کا نشانہ بنایا ہی، وہیں معروف شخصیت نے بھی اس کو پر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے
گلوکار سلمان احمد کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
معروف ٹی وی اینکر اقرار الحسن نے کھا کہ “ابھی مشہور سنگر سلمان احمد کی ٹوئیٹر اکاؤنٹ سے
ٹوئیٹ کہ گئی بلاول بھٹو کی ایک فوٹو شاپ تصویر دیکھی، جس میں مینشن بھی کرنا بدتہذیبی سمجھتا
ہوں
معروف اینکر اور میزبان وسیم بادامی ٹوئٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ ’سلمان بھائی افسوس،
بہت افسوس، سیاسی رائے سے بھرپور اختلاف کریں لیکن یہ کیا۔۔۔۔!
سلمان احمد نے سخت تنقید کے باوجود ایک روز گزر جانے کے بعد بھی نہ تو مذکورہ تصویر ڈیلیٹ
کی اور نہ ان کی جانب سے معذرت کی گئی۔
اس حوالے سے رکن قومی اسمبلی علی وزیر نے گلوگار کو نصیحت کرتے ہوئے لکھا کہ ’اتنا مت گرنا
کہ پھر اٹھ نہ سکو‘۔
خیال رہے کہ سلمان احمد ماضی کے مقبول ترین صوفی راک بینڈ ’جنون‘ کا حصہ تھے، ان کے علاوہ
علی عظمت اور برائن و کونیل بھی اس بینڈ کا حصہ تھے۔
مذکورہ بینڈ اب فعال نہیں تاہم سلمان احمد انفرادی حیثیت میں تحریک انصاف کے لیے پارٹی ترانا بھی تیار کرچکے ہیں۔