ذاتی معاملات کبھی سوشل میڈیا پر کبھی شیئر نہیں کرنا چاہئیں، ہانیہ عامر

کراچی   معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے مشورہ دیا ہے کہ اپنی زندگی کے ذاتی معاملات کو کبھی بھی سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,950

ایک انٹرویو میں ہانیہ عامر نے کہا کہ انہوں نے زندگی میں کئی چیزیں سیکھی ہیں اور ہمیشہ ان میں کشمکش کا شکار ہوجاتی ہیں۔محبت کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں ہانیہ عامر نے کہا کہ میری بہت سی باتیں ہاں یا ناں میں پھنسی رہتی ہیں، ان میں گہرائی چھپی ہوتی ہے مگر یہ ایک واحد ایسی چیز ہے جس کے لیے میری ہاں یقینی ہے اور وہ یہ ہے کہ آپ کو کبھی بھی اپنے زندگی کے معاملات کو سوشل میڈیا پر پوسٹ نہیں کرنا چاہیے وگرنہ آپ لوگوں کو خود اپنی زندگی میں دخل اندازی کرنے کی اجازت دیدیں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.