حکومت کا انتخابی اصلاحات بل آئندہ ہفتے قومی اسمبلی میں لانے کا فیصلہ

اسلام آباد وفاقی وزیرآبی وسائل خورشید شاہ نے کہاہے کہ حکومت نے انتخابی اصلاحات کا بل آئندہ ہفتے قومی اسمبلی میں لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیرآبی وسائل خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگومیں کہا کہ حکومت نے آئندہ ہفتے انتخابی اصلاحات قومی اسمبلی میں لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ انتخابی اصلاحات کے بغیرانتخابات نہیں ہوسکتے۔الیکشن کمیشن نے انتخابات کے لئے7 ماہ مانگے ہیں۔اکتوبراورنومبرتک عام انتخابات ممکن نہیں۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,950

خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ قانونی اورانتخابی اصلاحات کرنا ہیں۔ کچھ بجٹ سے پہلے جبکہ کچھ بجٹ کے بعد کی جائیں گی۔چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔عمران خان کے خلاف توہین کے مقدمات کے بارے میں پیپلز پارٹی سے رائے نہیں لی گئی۔

وفاقی وزیرنے کہا کہ عمران خان تحریک حکومت کے خلاف نہیں ریاست کے خلاف چلا رہے ہیں۔عمران خان کی حکومت آئینی طریقے سے گئی۔پنجاب میں حمزہ شہباز کے پاس چار ووٹوں کی اکثریت ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.