اکشے کمار کی فلم ’پرتھوی راج‘ کے ریلیز سے قبل ہی بھارت میں ہنگامے

0

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارت کی ہندو انتہا پسند جماعت اکھیل بھارتیہ ہندو مہاسبہا نے اکشے کمار کی فلم ’پروتھوی راج‘ کے خلاف شہرچنڈی گڑھ میں احتجاجی مظاہرے شروع کردیے۔ مظاہرین نے اداکار اکشے کمار اور فلم ہدایت کار کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور ان کے پتلے بھی جلائے۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,733

انتہا پسند جماعت نے فلم کے نام پراپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے ریلیز ہونے سے قبل تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

جماعت کے مرکزی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ  تاریخ پر مبنی فلم کا نام ’پروتھوی راج‘ کے بجائے ’ہندوسمرات پروتھوی راج چوہان‘ رکھا جائے، صرف ’پروتھوی راج‘ نام رکھنا ہندوؤں کے بہادر حکمراں کی توہین ہے۔

رہنماؤں نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ فلم کو ریلیز کرنے سے قبل ہمیں دکھایا جائے تاکہ فلم میں بتائی گئی تاریخ کا جائزہ لیا جائے۔

پرتھوی راج چوہان ہندوؤں کے حکمراں گزرے ہیں جن کی بہادری کے کارنامے پورے بھارت میں مشہور ہیں۔ ہندو پرتھوی راج چوہان سے متعلق عزت و احترام کے گہرے جذبات رکھتے ہیں

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.