کوئٹہ : پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور جمعیت علمااسلام کے مرکزی رہنما سابق سینیٹر مولانا حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ ملک پر عوامی نہیں خلائی حکومت مسلط ہے مافیاز کو کھلی چھوٹ دی گئی ہے چوروں لوٹوں اور لٹیروں کو جمع کرکے ملک و ملت کو لوٹنے کا منصوبہ بنایا گیا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ افضل المدارس ضلع پشین کے زیراہتمام حفاظ کرام کے دستاربندی کے سلسلے میں منعقدہ عظیم الشان دستارفضیلت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی کانفرنس سے جمعیت علمااسلام ضلع پشین کے امیر مولانا حافظ عزیز اللہ حنفی اور دیگر رہنماؤں مقامی علمائے کرام نے بھی خطاب کیا
انہوں نے کہاکہ سلیکٹڈ وزیراعظم چوروں کا سرپرست اور سرغنہ ہے کابینہ میں انکے دائیں بائیں بیٹھے کرپٹ اور ناجائز منافع خور وزرا درجنوں اسکینڈلز اور چوریوں میں ملوث ہے احتساب کا نعرہ عوام کو دھوکااور محض مکر و فریب ہے
انہوں نے کہاکہ نااہل حکومت نے عوام کو نان شبینہ کا محتاج بنایاقوم بچوں کی دو وقت کی روٹی کیلئے ترس رہی ہیں مسائل کا سنجیدہ اور باعمل حل کی بجائے حکومتی وزرا غیرسنجیدہ بیان بازی کرکے عوام کی زخموں پر نمک پاشی کررہے ہیں۔