ایران کے 12 رکنی حکومتی وفدکی گوادرآمدبلوچی راویتی ، کلچر چادر پہنا ئی گئی

گوادر اسلامی جمہوریہ ایران کا 12 ارکان پر مشتمل اعلی سطحی حکومتی وفد گوادر پہنچ گیا۔ ڈپٹی کمشنر گوادر کیپٹن (ر)جمیل احمد نے گبد 250 بارڈر پر وفد کا استقبال اور انہیں بلوچی راویتی اور کلچر چادر پہنا ئی،

ڈپٹی کمشنر کے ساتھ ایرانی وفد کی جوائنٹ بارڈر ٹریڈ سے متعلق مشترکہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں پاک ایران سرحد پر دوطرفہ تجارت کے منصوبوں پر غور، بارڈر ٹریڈ سے متعلق گبد 250 بارڈر پر جوائنٹ بارڈر مارکیٹ کے پائلٹ منصوبوں سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں پاکستان اور ایران کے درمیان بارڈر سرحدوں ،سیکورٹی امور ،سرحدی تجارت اور ویگر مختلف مشترکہ امور پر تبادلہ خیال اور جائزہ لیا گیا اجلاس میں سیکورٹی امور اور مشترکہ سرحدی منڈیوں کے فروغ پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی اور بتایا گیا کہ سرحدی علاقوں میں مزید تجارتی مرکز کھلے جائیں گے ،

اس موقع پر پاکستان اور ایران کے درمیان ہونے والی بات چیت میں سرحدی سلامتی اور علاقائی امن و استحکام کے امور سرفہرست رہا اجلاس میں فریقین نے معیشت، تجارت، روابط، سلامتی، توانائی، تعلیم اور لوگوں کے تبادلے سمیت تمام شعبوں میں تعلقات کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ خطے کے حالات پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,950

اجلاس میں پاکستان اور ایران کااقتصادی تعاون کے فروغ پر بھی زور دیا گیا اجلاس میں گزشتہ سال ہونے والے معاملات پر بھی تبادلہ خیال ہوا ہے اجلاس میں بتایا کہ دونوں پڑوسی ممالک سرحدی سکیورٹی کے حوالے سے مسلسل رابطے میں رہیں گے اجلاس میں کہاں گیا ہے کہ متعدد مماملات پر پاکستان اور ایران کے خیالات یکساں ہیں اور مشاورت، تعاون اور مشترکہ معاونت سے دوطرفہ تعلقات کی راہ میں حائل رکاوٹیں بھی ختم ہوجائیں گی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) جمیل احمد نے کہا ہے کہ پاک ایران دوطرفہ تجارت سے گوادر میں تجارت اور کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔ ہمسایہ ملک ایران سے تجارت سے سرحدی علاقوں میں معاشی سرگرمیوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ مقامی افراد کے لیے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہونگے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.