لوگوں کو ضروریات زندگی جن میں تعلیم،صحت عامہ اور پینے کا صاف پانی جیسے سہولتوں کی فراہمی

کوئٹہ :۔صوبے میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں، لوگوں کو متاثرہ علاقوں سے باحفاظت نکالنا اور ان کی بحالی کے لیے آفیسران، پولیس لیویز و متعلقہ حکام کا کردار قابل تعریف ہے کیونکہ انہوں نے دن رات انسانی جذبہ اور ایمانداری کے ساتھ محنت کرکے لوگوں کی جانیں بچائی۔

ان خیالات کا اظہار چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے سیکرٹریز کمیٹی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سرکاری آسامیوں کو شفاف طریقے سے پر کرنا، بہترین سروس ڈیلیوری، پاکستان سٹیزن پورٹل سمیت دیگر متعلقہ آمور کا جائزہ لیا گیا۔

چیف سیکرٹری نے کہا کہ لوگوں کو ضروریات زندگی جن میں تعلیم،صحت عامہ اور پینے کا صاف پانی جیسے سہولتوں کی فراہمی لوگوں کے دہلیز تک پہنچا نے کیلئے آفیسران و ہلکار اپنی تمام صلاحتیں بروئے کار لائیں کیونکہ ہم سب عوام کی خدمت اور فلاح وبہبود کے لیے تعینات کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت سرکاری اسامیوں پر بھرتی کے پورے عمل کو شفاف بنانے کیلئے اقدامات کر رہی ہے اور میرٹ کا کسی بھی صورت قتل نہیں ہونے دے گی اور نوجوانوں کا صوبائی حکومت پر اعتماد اسی طرح بحالرکھا جائے گا۔

انہوں نے 16سے اوپر والے گریڈ کے آسامیوں کو پبلک سروس کمیشن کو فوری طور پر بھجوانے کی ہدایت کی۔ چیف سیکرٹری نے تمام محکموں کے سیکرٹریز اور ملازمین کو دفتری اوقات کار کی پابندی کرنے کی سختی سے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ملازمین اور آفیسران کو مقررہ وقت پر پہنچا اپنی عادت بنالیں،تمام ملازمین اور آفیسران وقت کی خاص خیال رکھیں کیونکہ ہم عوام کی فلاح و بہبود کے لیے بیٹھے ہیں اور یہ وقت عوام کی امانت ہے اور اس میں بلکل خیانت کی گنجائش نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,950

انہوں نے کہا کہ ملازمین اور آفیسران صبح نو بجے سے پانچ تک دفتروں میں اپنی موجودگی یقینی بنائیں اور دفتری اوقات کار کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت صوبے میں سیاحت کے فروغ کے لیے سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہے، صوبے میں قدرتی حسین اوردلفریب مقامات کو سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنائیں گے جس سے نہ صرف صوبائی بلکہ ملکی معیشت پر کافی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

چیف سیکرٹری نے ہدایت کی کہ تمام سیکرٹریز اپنے متعلقہ محکموں کے سروس رولز بنائیں تاکہ دفتری امور بہتر انداز سے چل سکیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سٹیزن پورٹل میں لوگوں کی جانب سے درج کئے گئے شکایات کو فوری طور پر حل کرائیں۔

اجلاس میں سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی عبدالرحمن بزدار، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ دوستین خان جمالدینی، ایڈیشنل چیف سیکریٹری ترقیات حافظ عبد الباسط، چئیرمین سی ایم آئی ٹی عبدالصبور کاکڑ، سیکرٹری پراسیکیوشن غلام علی بلوچ سمیت تمام صوبائی سیکرٹریز جبکہ ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنز نے بذریعہ وڈیو لنک شرکت کی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.