جب خدا زبان کو اہمیت دے رہا ہے تو کسی کا دل چاہے نا چاہے اسے پشتو زبان کو تعلیمی زبان ماننا ہوگا

امریکہ بھی آزاد نہیں تھا جب ہماری اپنی ریاست تھی

بلوچستان24ویب ڈیسک

پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمودخان اچکزئی نے مادری زبانوں کے عالمی دن کے مناسبت سے کوئٹہ میٹروپولیٹین میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا
آج مادری زبانوں کا عالمی دن ہم ایسے حالات میں منا رہے ہیں کہ پشتون نسل کشی ہورہی ہے.

افغان جنگ دنیا کی واحد جنگ ہے جس میں دنیا کے ہر دین، ہر براعظم، ہر ملک، تمام عیسائیت، تمام یہودیت، تمام اسلام، تمام بدمت نے حصہ لیا. اس جنگ میں امریکہ نے سٹنگر مسائل افغانستان میں لڑنے والوں کو دئے حالانکہ یہی میزائل سعودی کو اسرائیل کے دباؤ پر دینے سے انکار کیا. ان تمام لڑنے والوں کو اسلحہ اور پیسہ آئی ایس آئی کے کینٹ سے ملتا تھا

.

جس طرح فرعون آل موسی کو قتل کرتا تھا بلکل اسی طرح بلا تفریق پشتون نوجوانوں، بوڑھوں اور بچوں کو قتل کیا جارہا ہے

جو شخص ظالم کے خلاف مظلوم پشتون افغانوں کا دفاع نا کریں وہ پشتونخوامیپ کا کارکن ہو نہیں سکتا

.

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,950

اللہ پاک قرآن پاک میں کہتے ہے کہ میری ربوبيت کا کمال یہ ہے کہ میرے پیدا کئے گئے لوگ ایک زبان نہیں بولتے. جب خدا زبان کو اہمیت دے رہا ہے تو  کا     کسی کا دل چاہے نا چاہے اسے پشتو زبان کو تعلیمی زبان ماننا ہوگا

امریکہ بھی آزاد نہیں تھا جب ہماری اپنی ریاست تھی

.

سنڈیمن پنجاب کی طرف سے آیا مزاری، بگٹی، مری اور لغاری سردار بنائے. یہ خان قلات کے پاس آئے کہ آپ کو جو مراعات افغانستان دے رہا ہے وہ ہم دے دینگے. پھر یہاں سے کوئٹہ قبضہ کیا گیا اور اسے برٹش بلوچستان کا نام دیا گیا.

اولف کیرو اپنی کتاب   دی پٹھان میں لکھتے ہیںکہ جب بھی ہم نے کوئی علاقہ قبضہ کیا ان کے نام کے ساتھ برٹش لگایا جیسے برٹس سکاٹ لینڈ وغیرہ لیکن یہ پہلی دفعہ ہوا کہ برٹش افغانستان کے بجائے ہم نے برٹش بلوچستان کا نام دیا.   .

ستمبر میں کلچر ڈے ہوگا اس کی تیاری ابھی سے شروع کردینی چاہیے

یہ وطن 5000 سال سے ہمارا ہے، کسی نے خیرات میں نہیں دیا. پاکستان کو چلانا ہے تو آئین کی بالادستی ہوگی، پارلیمنٹ طاقت کا سرچشمہ ہوگا

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.