اپوزیشن 3سال سے رورہی ہے اور آئندہ بھی روتی رہے گی،عثمان بزدار

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ہم دن رات کام اور عوام کی خدمت کررہے ہیں، اپوزیشن 3سال سے رو رہی ہے اور یہ آئندہ بھی روتی رہے گی-

وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے بیان میں کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے خوفزدہ اپوزیشن کو اپناسیاسی مستقبل تاریک نظر آرہا ہے، دنیا ڈیجیٹلائزیشن کی طرف بڑھ رہی ہے اوراپوزیشن پاکستان کو پیچھے کی طرف لے جانا چاہتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,950

عوام جانتے ہیں الیکشن میں شفافیت سے خوفزدہ لوگ کون ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے لیڈرشپ کے ویژن کو سچ ثابت کر دکھایا۔ پی ٹی آئی حکومت مدت پوری کرے گی، اپوزیشن کو اگلے 5سال بھی اسی تنخواہ پر کام کرنا پڑے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.