قائمقام افغان وزیرخارجہ کی زیر قیادت وفد انسانی حقوق کے حوالے سے یورپی یونین سے مذاکرات کریگا

0

اوسلو قائمقام افغان وزیرخارجہ عامرخان متقی کی زیر قیادت وفد اوسلو میں انسانی حقوق کے حوالے سے یورپی یونین سے مذاکرات کرے گا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انسانی حقوق پرطالبان اورمغربی ممالک کے درمیان اجلاس ا?ئندہ ہفتے ناروے میں ہوگا۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق ناروے کے وزارت خارجہ کے مطابق طالبان وفدانسانی حقوق پرمذاکرات کے لئے آئندہ اوسلو آئے گا۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,746

انسانی حقوق کی صورتحال پرطالبان کے ساتھ امریکا، برطانیہ، فرانس ،اٹلی اوریورپی یونین کے نمائندوں کے مذاکرات متوقع ہیں۔

ناروے کی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ طالبان وفد کی ناروے ا?مد کا مقصد یہ نہیں کہ طالبان کوتسلیم کرلیا گیا ہے لیکن جو لوگ ایک ملک چلا رہے ہیں ان سے مذاکرات ہونے چاہئیں۔مذاکرات کے لئے طالبان وفد کی قیادت طالبان حکومت کے قائمقام وزیرخارجہ عامرخان متقی کریں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.