او آئی سی’ امت مسلمہ کی وحدت، اخوت و بھائی چارے کی روشن اسلامی قدر کی علامت ہے،شہباز شریف

اسلام آ باد   پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ سلامی تعاون تنظیم(او آئی سی) وزرا خارجہ کونسل کے اڑتالیسویں اجلاس کے معزز مہمانوں کو پاکستان کے عوام، پارلیمنٹ اور تمام اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے اہل وسہلا مرحبا کہتے ہیں۔

‘او آئی سی’ امت مسلمہ کی وحدت، اخوت و بھائی چارے کی روشن اسلامی قدر کی علامت ہے، یہ اسلامی دنیا کے عوام کی امنگوں، آرزوں اور مفادات کی امین ہے۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,950

اپنے بیان میں انہوں نے کہا امہ پرامید ہے کہ یہ ادارہ ان کے مفادات و حقوق کے تحفظ اور فلسطین، جموں و کشمیر سمیت دنیا بھر میں ستائے جانے والے مسلمانوں کے لئے دفاعی حصار ثابت ہوگا۔ ہم آپ کی کامیابی اور پرلطف قیام کے لئے دعا گو ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.