توشہ خانہ ریفرنس، مریم نواز نے نیا نیب قانون آنے تک التوا مانگ لیا

اسلام آباد  احتساب عدالت میں توشہ خانہ ریفرنس میں دائر درخواست پرمریم نواز نے نیب کا نیا قانون آنے تک التوا مانگ لیا۔اسلام آباد کی احتساب عدالت میں مریم نواز کی توشہ خانہ ریفرنس میں دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔

مریم نواز نے درخواست پر نیب کا نیا قانون آنے تک التوا مانگ لیا۔مریم نواز کے وکیل نے کہاکہ نیب کا نیا قانون آج یا کل آرہا ہے۔ توقع ہے ایک دودنوں میں نیب کا نیا قانون آجائے گا۔نیب کا نیا قانون آنے تک سماعت ملتوی کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,950

احتساب عدالت کے جج اصغر علی نے کہا کہ جب گزٹ کی کاپی آجائے گی پھر اس درخواست کو دیکھیں گے۔ عدالت نے درخواست پرسماعت 17 اگست تک ملتوی کردی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.