ملک کے تمام ادارے اس وقت نیو ٹرل ہیں لیکن عمران خان جان بوجھ کر اداروں کو سیاست اور حکومتی معاملات میں گھسیٹنے کی سازش کر رہے ہیں ،سردار محمد یعقوب خان ناصر

لورالائی   پاکستان مسلم لیگ (ن )کے سینئر مرکزی نائب صدر سابق وفاقی وزیر ریلوے سردار محمد یعقوب خان ناصر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہو ئے کہا کہ ملک کے تمام ادارے اس وقت نیو ٹرل ہیں لیکن عمران خان جان بوجھ کر اداروں کو سیاست اور حکومتی معاملات میں گھسیٹنے کی سازش کر رہے ہیں لیکن ایسا اب نہیں ہوگا عمران خان فوج کو جانور کہتا رہا ہے اور اسٹیبلشمنٹ کے خلاف اپنے جلسوں اور میڈیا ٹاک شوز میں الزامات لگانے پر انکے خلاف آرٹیکل 6 لگانے کیلئے وفاقی کابینہ نے وزیر قانون اعظم نزیر تارڑ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی ہے جسکی سفارشات پر وفاق قانونی کارواء کریگی

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی نااہلی اس سے اور کیا ہو سکتی ہے کہ وہ اتنے بڑے عہدے وزارت عظمی پر فائز رہنے کے باوجود ملک کے تین ٹکڑے کرنے ایٹم بم گرانے اور فوج کی تقسیم اور اسکے خاتمے کی باتیں کرتے ہیں انھیں قانون کی گرفت میں لانے پر غور کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو میں اس بات پر سنجیدگی کے ساتھ غور کیا گیا کہ وفاق عمران خان کے اپنے نرم رویہ کو اب سخت کرے

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے قوم کے مشکلات کو دیھکتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی روس اور ایران سے درآمد کرنے پر غور کر رہے ہیں فیصلے پر عمل کرنے سے پیٹرول کی قیمتوں میں توقع سے بڑھ کر کمی ہو گی انہوںنے کہا کہ حکومت جلد مہنگاء سے قوم کو نجات دلالنے کیلئیبڑی خوشخبری کا اعلان بھی کرنیوالی ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ساڑے تین سالا دورمیں ملک کو ڈیفالٹ کرنے کے قریب کیا انکی بچاء ہوء باردوی سرنگیں ہماری حکومت ختم کر رہی وزیراعظم نے بلوچستان کا دورہ کرنا تھا لیکن انکی اہم مصروفیات کی وجہ سے انکا دورہ ڈیلے ہوا لیکن وہ جلد بلوچستان کے بارش سے متاثرہ اضلاع کا تفصیلی وزٹ کرکے ایک بڑے پیکج کااعلان بھی کرینگے

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,950

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے پنجاب میں شفاف الیکشن کرایا جس پر وہ مبارکباد کی مستحق ہے انہوں نے کہا کہ الیکشن پی ٹی اء فارن فنڈنگ کیس کا محفوظ فیصلہ جلد سنادے اور انصاف کے تمام تقاضے پورے کرے انہوں نے کہا کہ عام الیکشن وقت پر 2023 میں کرا دینگے انہوں نے کہا کہ عمران خان فواد چوہدری شیخ رشید ملک میں اداروں کے خلاف نفرت انگیز باتیں کر کے ملک کو نقصان پہنچانے سے گریز کریں

انہوں نے کہا کہ ملک میں ایئن و قانون سے کوء بالاتر نہیں ہے حکومت ملک کو غیر مستحکم کرنے کی کسی کواجازت نہیں دیگی انہوں نے کہا کہ سال کے اخر تک ارمی چیف کی تبدیلی معمول کے مطابق میرٹ پر وزیر اعظم کرینگیانہوں نے کہا کہ نیب کے نئے چیئرمین آفتاب سلطان کی تعیناتی کا خیر مقدم کرتا ہوں وہایک اچھے کردار کے حامل پولیس آفیسر رہے ہیں وہ ملک میں یکساں اور انصاف کے بنیادی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے ملک سے لوٹی گء رقم کو ریکور کرینگے اور کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں کرینگے آج ملک کی عدالت آزادہیوہ کسی صورت پارلیمنٹ کے اختیارات میں مداخلت نہیں کریگی انہوں نے کہا کہ ہمارا مقابلہ عمران خان سے نہیں ہے بلکہ ہم ملک کو معاشی اورسیاسی بحرانوں سے نکالنے کیلئے اپنا ایئنی کردار ادا کر کے ملک کو مستحکم بنانے پر فوکس ہے

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.