اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر حملے تیز کرنے کا اعلان کردیا

0

اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ وہ حماس کے زیر کنٹرول غزہ کی پٹی پر اپنے حملے کے اگلے مرحلے کی تیاری کے لیے غزہ پر اپنے حملوں کو تیز کرنے جا رہی ہے۔

غزہ میں اسرائیلی فوج اور فلسطینی گروپوں کے درمیان جنگ 16 ویں روز میں داخل ہوگئی ہے، عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان جنرل ڈینیل ہگاری نے کہا کہ ہمیں جنگ کے اگلے مرحلے میں بہترین ممکنہ حالات میں داخل ہونا چاہیے، آج سے ہم حملوں کو تیز کر تے ہوئے خطرے کو کم کر رہے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے کہا کہ شمالی اسرائیل کی بمباری میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں۔

ایک اسرائیلی پمفلٹ میں شمالی غزہ کے رہائشیوں کو متنبہ کیا گیا کہ جو کوئی بھی اس علاقے میں قیام کا انتخاب کرے گا اسے دہشت گرد قرار دیا جا سکتا ہے۔

  اسرائیلی فوج نے غزہ میں حماس کے ٹھکانوں پر راکٹ لانچروں کے ذریعہ چھاپوں کا اعلان کیا تھا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.