بلوچستان کے ایران سے متصل علاقوں میں کورنا وائرس پھیلنے کا اندیشہ

عبدالکریم

ایران میں کورونا وائرس کے باعث ہلاکتوں کے بعد بلوچستان میں ایران سے متصل سرحدی علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی، اور پاکستان نے آمدروفت پر پابندی عائد کردی محکمہ بلوچستان کے مطابق کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات کررہے ہیں جبکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تفتان میں ایمرجنسی سینٹر قائم کردیا گیا۔۔۔

ایران سے متصل سرحدی علاقوں میں ڈاکٹر اور طبی عملہ تعینات کردیا گیا جبکہ ڈائریکٹر جنرل محکمہ صحت کے مطابق سرحدی علاقوں میں آلات بھی بھیج دئیے گئے جبکہ ایران سے آنیوالے لوگوں کی مکمل اسکریننگ کی جائیگی۔ محکمہ صحت پی ڈی ایم اے کی معاونت سے تفتان میں 100 بستروں پر مشتمل خیمہ ہسپتال بھی قائم کررہی ہے جبکہ دوسری جانب پی ڈی ایم اے میں بھی ایمرجنسی نافذ کردی گئی اور تفتان، ماشکیل سمیت دیگر علاقوں میں اپنی ٹیمیں روانہ کردی

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,950

حکومت بلوچستان نے کورونا وائرس کے پیش نظر پاکستانی زائرین کے ایران جانے پر بھی پابندی عائد کردی جبکہ تفتان میں موجود زائرین کو بھی واپس کوئٹہ بلانے کے علاوہ پاک ایران سرحد کو دو طرفہ تجارت کیلئے بھی بند کردیا گیا۔

ایران میں ممکنہ کرونا وائرس کی خبر پر وزیر اعلی بلوچستان کی پی ڈی ایم اے کو خصوصی ہدایت کہ محکمہ صحت کی فوری معاونت کریں

 

مزید اس ضمن میں پی ڈی ایم اے بلوچستان نے 100 بستر خیمہ ہسپتال بمہ تمام ترسہولیات ، ہیوی ڈیوٹی جنریٹرز ،واٹر سپلائی سسٹم ،صاف پانی کا سسٹم اور 10 ہزار کرونا وائرس ماسک ،2موبائل آفس یونٹس ،4موبائل کنٹینرز اور ڈاکٹروں کی ٹیم ،10ایمبولینسز فوری طور پر تفتان روانہ کر دئے .

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.