وزیراعظم شہباز شریف سے محسن شاہ نواز رانجھا کی ملاقات

اسلام آباد   وزیراعظم شہباز شریف سے ایم این اے محسن شاہ نواز رانجھا نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ملاقات میں پاکستان میں جمہوریت کے استحکام اور پاکستان کی معاشی ترقی کے حوالے سے معاملات زیر بحث آئے۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آئین کی بالا دستی ہی سے پاکستان میں جمہوری اداروں کو مزید مضبوط کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جمہوری اداروں کی مضبوطی اور عوام کی فلاح کے لئے ہم سب کو مل کے کام کرنا ہوگا ۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,950

محسن شاہنواز رانجھا نے اس یقین کا اظہار کیا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں وفاقی حکومت میں ترقی کی وہی رفتار نظر آئے گی جو انکی زیرقیادت پنجاب میں دیکھی گئی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.