نسلی دیوار نے فلسطینیوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے ‘ ہیومن رائٹس واچ

0

مقبوضہ بیت المقدس انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ’ہیومن رائٹس واچ‘ نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں جگہ جگہ بنائی گئی اسرائیل کی نسلی دیوار کو فلسطینیوں کے لیے ایک عذاب قرار دیا ہے۔انسانی حقوق کی عالمی تنظیم کا کہنا ہے کہ دیوار فاصل نے غرب اردن میں فلسطینی آبادی کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیل نے 2002ء میں فلسطین کے علاقے غرب اردن میں دیوار فاصل تعمیر کی تھی۔ اس دیوار کی تعمیر کا مقصد فلسطینیوں کو یہودی کالونیوں تک پہنچنے سے روکنا تھا مگر اس دیوار نے فلسطینی شہروں کو جغرافیائی طور پرتقسیم کرکے رکھ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,733

ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ دیوار کی تعمیر فلسطینیوں کے حملے روکنے کے لیے کی گئی ہے مگر اس دیوار نے عملا فلسطینی آبادی کی پانچ چوتھائی اراضی غصب کرلی ہے اور اس کے نتیجے میں فلسطینیوں کی زندگی اجیرن ہو کر رہ گئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی تعمیر کردہ دیوار فاصل نے گذشتہ دو عشروں سے فلسطینی آبادی کی نقل وحرکت کو بری طرح متاثر کیا ہے۔

فلسطینیوں کے لیے زندگی کے مواقع مزید کم ہوگئے ہیں۔ انسانی حقوق کی رپورٹ میں اسرائیل کی دیوار فاصل کوانسانیت کے خلاف مکروہ حربہ اور جرم قرار دیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ دیوار نسل پرستی اور ظلم کی کھلی مثال ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.