پاکستان نے افغانستان میں زلزلہ متاثرین کے لیے امدادی سامان روانہ کردیا، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد پاکستان نے افغانستان میں شدید زلزلہ کے متاثرین کے لیے امدادی سامان روانہ کردیا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جمعرات کو جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر پاکستان نے افغانستان کے زلزلہ متاثرین کے لیے امدادی سامان روانہ کیا ہے۔

ترجمان نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کی طرف سے کھیپ کا بندوست کیا گیا جس میں فیملی ترپال، کمبل اور ہنگامی ادویات پر مشتمل سامان شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,950

پاکستان نے افغانستان کے بعض علاقوں میں آنے والے 6.1 شدت کے زلزلے سے متاثرہ افغان خاندانوں کی مشکلات کو کم کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.