جنگلات کی کٹائی کے خلاف ضِلع لسبیلہ کے تمام اِدارے متحرک

جنگلات کی کٹائی کے خلاف ضِلع لسبیلہ کے تمام اِدارے متحرک

ڈپٹی کمشنر حمیرا بلوچ کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ فوریسٹ اور پولیس کی معاونت کرنے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر بیلہ نے چارج سنبھالتے ہی تحصیلدار بیلہ کی زیر نِگرانی لکڑی کی کٹائی کے خِلاف کاروائیاں شُروع کر دیں۔
تحصیلدار بیلہ حبیب اللہ نے پچھلے کچھ ماہ میں بھی ایسی کئی کاروائیاں کر کے ضبط شُدہ لکڑی پولیس کے ذریعے فوریسٹ کی حوالے کی تھی۔ اِسی تسلسل میں آج ایک اور کامیاب کاروائی کی گئی اور لکڑی سے بھرےٹرک پر ریڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,950

عوامی حلقوں کی جانب سے آج جنگلات کی کٹائی کے حوالے سے ہونے والی تمام کاروائیوں کا خیر مقدم کیا گیا۔ اُمید کی جاتی ہے کہ متعلقہ اِدارے اِسی طرح سے کم کرتے رہیں گے اور مل کر لسبیلہ میں جنگلات کی حفاظت کریں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.