مریم اورنگزیب کا پیکا سمیت تمام کالے قوانین کے خلاف ہر فورم پر جنگ جاری رکھنے کا اعلان

پاکستان مسلم لیگ (ن) ترجمان مریم اورنگزیب نے پیکا سمیت تمام کالے قوانین کے خلاف ہر فورم پر جنگ جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاہ حکومت سیاہ قوانین سے عدم اعتماد سے بچ نہیں سکتی، کالے قوانین بھی کالی حکومت کے ساتھ رخصت کریں گے ،عمران صاحب کے جانے سے ہی پارلیمنٹ کے دروازے پر لگا تالا کھلے گا،عمران صاحب کے خوف ہے کہ پارلیمنٹ کی کرسیاں الٹا دیں، قالین اکھاڑ دئیے ۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,950

جمعہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ان شائاللہ، تمام کالے قوانین کو بھی اسی طرح اکھاڑ کر پھینکیں گے ،عمران صاحب جتنی مرضی کرسیاں الٹائیں، قالین اکھاڑیں، کالے قانون جاری کریں، آپ کی کرسی الٹنے سے نہیں بچ سکتی ، معزز عدالت نے ہمارے وکیل منصور صاحب کو عدالتی معاون مقرر کیا ہے ،مقدمے کی سماعت کے دوران وہ ہمارے موقف کو بیان کردیں گے ،حکومت اتنی خوفزدہ ہے کہ پارلیمنٹ کو مفلوج بناکررکھ دیا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.