پاکستانی لڑکی سے شادی کرنے والے بھارتی نوجوان کو جیل ہوگئی ،اقرا ہماری بہو، واپس لائیں گے، لُڈو لو سٹوری میں نیا موڑ

0

حیدرآباد   پاکستان کی 19 برس کی اقرا جیوانی اور انڈین ریاست اتر پردیش کے 21 برس کے ملائم سنگھ یادو آن لائن لڈو کھیلتے ہوئے ایک دوسرے کو دل دے بیٹھے۔ یہ قصہ 2020ء کا ہے۔ پولیس کے مطابق لڈو کے شوقین یادو کی جیوانی سے ملاقات ایک موبائل گیمنگ ایپلی کیشن پر ہوئی اور ان دونوں کو محبت ہو گئی، اقرا نیپال کے راستے غیر قانونی طور پر انڈیا پہنچیں، دونوں نے شادی کر لی

اور انڈیا کے شہر بنگلورو میں رہنے لگے۔ پولیس کو اقرا کی پاکستان سے متعلق واٹس ایپ کالز پر شک ہوا، تفتیش کے بعد انہیں پاکستان بھیج دیا گیا جبکہ ملائم کو پولیس نے گرفتار کر کے جیل بھیج دیا، لیکن ملائم سنگھ یادو کا خاندان اب حکومت سے ان کے گھر کی بہو واپس کرنے اور ان کے بیٹے کو رہا کرنے کا مطالبہ کر رہا ہے۔ پریاگ راج کے مقصودنا گاؤں میں ملائم کی والدہ شانتی دیوی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم لڑکی اور لڑکے دونوں کی خوشی میں خوش ہیں، ہم اقرا کو بہو بنائیں گے، ہم بہو کو گھر لے کر آئیں گے۔
یہ بھی پڑھیں
1 of 8,733
خواہ وہ کسی بھی ذات پات کی ہو۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے شادی شدہ بیٹے کو رہا کیا جائے،
حکومت چاہے تو لڑکی کے لیے واپسی کے دروازے کھول سکتی ہے، ملائم کی والدہ حکومت پاکستان سے کہتی ہیں کہ شادی ہو گئی، بس دونوں کو گھر لے چلو۔ ملائم کے بھائی جیت لال یادو نے میڈیا کو بتایا کہ انہیں ملائم اور اقرا کے بارے میں 19 جنوری کو پولیس کی کارروائی کے بعد ہی سب پتا چلا، جیت لال نے کہا کہ وہ سمجھتے تھے کہ ملائم اپنے دوست کے ساتھ رہتا تھا۔ جب جیت لال یادیو کو میڈیا رپورٹس سے معلوم ہوا کہ اقرا کو پاکستان بھیج دیا گیا ہے تو وہ مایوس ہو گیا، جیت لال کا کہنا ہے کہ مجھے بتاؤ، ہمارے گھر کی عزت کیسے ہوگی؟ ہم اسے رکھنا چاہتے ہیں، ہم انڈیا اور پاکستان کے حالات کے بارے میں جانتے ہیں لیکن ان لوگوں کی نیت بالکل غلط نہیں تھی، ان لوگوں کے پاس صرف محبت تھی۔
جیت لال یادو نے ایک وکیل کی مدد سے ملائم سنگھ کی ضمانت کی درخواست عدالت میں دے رکھی ہے، وہ کہتے ہیں کہ تفتیش ہو چکی ہے۔ جس کے بعد اقرا کو پاکستان بھیج دیا گیا ہے تو بتائیں بھائی کو جیل میں کیوں رکھا جا رہا ہے؟ انہوں نے پولیس اور اپنی حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہماری بہو ہے تو وہ آپ کی بہو بھی ہے جناب، وہ انڈیا کی بہو ہے۔
You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.