اللہ سے ہر وقت اور ہدایت کی دعا کرتی ہوں : وینا ملک

لاہور : اداکارہ ومیزبان وینا ملک نے کہا ہے کہ زندگی میں سیکھنے کاعمل ہر وقت جاری رہتا ہے، میں نے 2013ء کے بعد یہ طے کیا تھا جب تک مجھے کسی پراجیکٹ میں واضح مارجن کا کردار نہیں ملے گا میں کام نہیں کروں گی، میں اللہ تعالیٰ سے ہر وقت دعا کرتی ہوں مجھے اور ہدایت چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,950

ایک انٹرویو میں وینا ملک نے کہا کہ جو شخص خدا کی ذات سے ڈرتا ہے وہ کسی کے ساتھ ظلم نہیں کرسکتا، اسی لئے میں نے کسی دیندار شخص سے دوسری شادی کرنے کی بات کی تھی کیونکہ جو اللہ سے نہیں ڈرتا وہ ظلم کرنے سے بھی نہیں ڈرتا۔

انہوں نے کہا کہ یہ قطعی غلط اطلاعات ہیں کہ میں طلاق کے بعد بھی اسد خٹک کے ساتھ رہتی رہی ہوں۔ یہ ضرور ہے کہ اسد خٹک خلع کے بعد یہ پاکستان سے بچے لے کر بھاگے تو دبئی میں میرے گھر میں قیام کیا اور میں یہاں سے اپنے بچوں کے اخراجات برداشت کر رہی تھی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.