اسلام آباد: سپریم کورٹ نے اسلام آباد انتظامیہ کو کچہری میں وکلا کے چیمبر گرانے سے روک دیا۔
چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے اسلام آباد ہائی کورٹ حملے سے متعلق معاملے کی سماعت کی۔ اسلام آباد بار کونسل نے وکلاء کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کو چیلنج کیا ہے۔
سپریم کورٹ نے انتظامیہ کو اسلام آباد کچہری میں وکلا کے چیمبر گرانے سے روکتے ہوئے اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کو نوٹس جاری کردیا۔
جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیے کہ پلے گراؤنڈز اور ایمونٹی پلاٹس پر کیسے یہ چیمبرز تعمیر کردیے گئے۔
سپریم کورٹ نے اسلام آباد بار کونسل کی اپیل سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت تک مزید کارروائی نہ کی جائے اور کیس کی مزید سماعت آئندہ منگل تک ملتوی کردی