اسرائیلی مظالم جاری، فائرنگ سے 1فلسطینی نوجوان شہید

0

تل ابیب :  امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے کہا ہے کہ غزہ کی جنگ اور مغربی کنارے میں بد امنی کے بعد اسرائیل اور فلسطینیوں کو اعتماد کی بحالی کیلئے سخت جدوجہد کرنا ہے ۔تل ابیب میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ملاقات کے بعد انہوں نے کہا کہ دونوں اطراف امید، احترام اور اعتماد کی بحالی کیلئے بہت محنت کرنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے خبردار کیا کہ غزہ کی تعمیر نو کیلئے عالمی امداد کا فائدہ حماس حکمرانوں کو نہیں پہنچنا چاہیے ، اس سلسلے میں ہم اپنے پارٹنرز کیساتھ مل کر کام کریں گے ۔ ادھر اسرائیلی وزیر اعظم نے ملاقات کے بعد کہا کہ اگر حماس نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اسرائیل پر حملہ کیا ، اس پر ہمارا ردعمل پہلے سے زیادہ سخت ہو گا۔ بعدازاں امریکی وزیر خارجہ نے فلسطینی صدر محمود عباس سے رام اللہ میں ملاقات کی جس میں انہوں نے غزہ کیلئے ہنگامی طور پر55لاکھ ڈالر جبکہ مجموعی طور پر فلسطین کیلئے ساڑھے 7کروڑ ڈالر کی امداد کا اعلان کیا۔امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ مشرقی بیت المقدس میں فلسطینیوں کیلئے قونصلیٹ قائم کیاجائے گا۔ادھر برطانوی وزیر خارجہ اسرائیل پہنچ گئے ۔دوسری جانب اردن نے بیت المقدس سے اس کے دوشہریوں کو گرفتارکرنے پر اسرائیلی سفیر کو طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کرایاہے ۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,734
You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.