صوبائی وزیر پی ایچ ای سردار عبدالرحمن کھیتران سے ایم ڈی واسا حامد رانا نے منگل کے روز ان کے دفترِ میں ملاقات
کویٹہ -صوبائی وزیر پی ایچ ای سردار عبدالرحمن کھیتران سے ایم ڈی واسا حامد رانا نے منگل کے روز ان کے دفترِ میں ملاقات کی اور واسا کی کارکردگی و کوٹئہ کے شہریوں کو صاف ستھرے پانی کی فراہمی کیلئے اٹھائے گئےاقدامات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
صوبائی وزیر پی ایچ ای سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہا کہ بہت ساری بیماریاں پھیلنے کی بنیادی وجہ صاف پانی کی عدم فراہمی ہے،کوٹئہ کے شہریوں تک صاف ستھرے پانی کی فراہمی کویقینی بنانے کیلئےحکومت بنیادی اقدامات اٹھارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف علاقوں میں پانی کے ضیاعکوروکنے کیلئے مربوط حکمت عملی مرتب کی جائے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت کی جانب سے کوٹئہ کے شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی کیلئے واسا کی استدکارکوبڑھا رہے ہیں ، واساکے جاری منصوبہ جات کی جلد تکمیل کیلئے آئندہ اجلاس طلب کیاجائے گا۔صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ کوٹئہ میں نکاسی آب کے نظام کومزید بہترکیاجارہاہے۔اس موقع پر سردار عبدالرحمن کھیتران نے محمکہ واسا کے مختلف شعبوں میں استعداد کار کو مزید بہتر انداز میں آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا