گورنمنٹ بوائز ہائی سکول مانجھی پور میں رزلٹ اناؤنسمنٹ اور پیرنٹس ڈے کے حوالے سے ایک شاندار پروگرام کا انعقاد کیا گیا
صحبت پور ۔
گورنمنٹ بوائز ہائی سکول مانجھی پور میں رزلٹ اناؤنسمنٹ اور پیرنٹس ڈے کے حوالے سے ایک شاندار پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں جیو این جی او کے تعاون سے تعلیمی سرگرمی کو بھرپور انداز میں منایا گیا۔

تقریب کی مہمانِ خصوصی ڈپٹی کمشنر صحبت پور محترمہ فریدہ ترین صاحبہ تھیں۔ پروگرام میں چیئرمین ضلع صحبت پور میر مسعود خان کھوسہ، سیاسی و سماجی شخصیت میر حاجی علی احمد خان کھوسہ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالغفار کاکڑ، میر آصف خان کھوسہ، اسسٹنٹ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ظہیر حسین شاہوانی سمیت علاقے کے معززین و معتبرین نے شرکت کی۔

تقریب کے دوران نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ اور پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کیے گئے اور طلبہ کی حوصلہ افزائی کی گئی۔ اس پروگرام کا مقصد تعلیمی کارکردگی کو فروغ دینا اور والدین و اساتذہ کے باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانا تھا۔
ہیڈ ماسٹر صاحب نے بہترین قائدانہ صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے پروگرام کو کامیاب بنانے میں ٹیم کی نمائندگی کی۔
پروگرام کے آخر میں سکول کے اساتذہ کرام میں انکی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان کے اعزاز میں انہیں ایوارڈ سے نوازا گیا۔