بھارت میں کئی سال سے قید 6 پاکستانی ماہی گیر رہا

کراچی  بھارت میں کئی سال سے قید 6 پاکستانی ماہی گیر رہا کردیے گئے، ٹھٹھہ کے رہائشی ماہی گیر کراچی پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت نے 6 ماہی گیروں کو پاکستان کے حوالے کردیا، حکومت پاکستان نے 6 ماہی گیروں کو ایدھی ویلفیئر کو دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,950

واہگہ بارڈر سے ایدھی ایمبولینس کی ٹیم ماہی گیروں کو کراچی لے کر آئی۔ ایدھی ویلفیئر کے مطابق بھارت میں کئی سال سے قید ماہی گیر ٹھٹھہ کے رہائشی ہیں، ماہی گیروں میں علی حسن، علی اکبر، علی نواز اور وزیر علی اور حمزہ شامل ہیں۔ ایدھی ویلفیئر کا کہنا ہے کہ بھارت میں قید ماہی گیر 2 روز قبل رہا ہوئے تھے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.