پاکستان رینجرز پنجاب کی پاسنگ آؤٹ پریڈ، ایک ہزار 953 ریکروٹس پاس آؤٹ

لاہور : پاکستان رینجرز پنجاب کے 29 کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ پاکستان رینجرز اکیڈمی منڈی بہاوالدین میں منعقد ہوئی۔ ایک ہزار نو سو ترپن ریکروٹس تربیت مکمل کر کے پاس آؤٹ ہوئے۔

ڈی جی پنجاب رینجرز میجر جنرل محمد عامر مجید مغل پاسنگ آؤٹ پریڈ کے مہمان خصوصی تھے۔ ڈی جی پنجاب رینجرز نے کہا کہ رینجرز کے جوان مشرقی سرحدوں کا بھر پور دفاع یقینی بنائیں گے، ملک کی اندرونی سیکیورٹی میں بھی اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے، اہم قومی تنصیبات کا تحفظ ذمہ داری ہے۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,950

ڈی جی رینجرز نے پاس آؤٹ ریکروٹس اور ان کے اہلخانہ کو مبارکباد دی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.