اسپیکر بلوچستان اسمبلی کا اجلاس بلانے سے انکار
الیکشن کمیشن میں گوشوارے جمع نہ ہونے کی وجہ سے اپوزیشن کے 2 اراکین کی رکنیت معطل ہے
: کوئٹہ ( بلوچستان24تازترین ۔ 28 جنوری 2020 ) اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے اپوزیشن جماعتوں کے ریکوزیشن اجلاس کی درخواست مسترد کردی
ان کا کہنا تھا کہ
آئینی تقاضہ نامکمل ہونے کی وجہ سے ریکوزیشن اجلاس نہیں بلایاجاسکتا
: ریکوزیشن اجلاس کےلئے اسمبلی کے 17 اراکین کے ایجنڈے پر دستخط لازمی ہے,
ریکویزیشن کےلئے کل 17 اراکین میں 15 اراکین کے دستخط قابل قبول ہیں,
: جمعیت علماء اسلام کے مولانا عبدالواحد صدیقی اور سید فضل آغا کے رکنیت معطل ہونے کی وجہ سے دستخط قابل قبول نہیں,
: الیکشن کمیشن میں گوشوارے جمع نہ ہونے کی وجہ سے اپوزیشن کے 2 اراکین کی رکنیت معطل ہے,
: مطلوبہ تعدد پورا نہ ہونے کی وجہ سے اجلاس نہیں بلایا جاسکتا,
: اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے اجلاس طلب کرنے کےلئے ریکوزیشن اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی گئی تھی
 
