کوئٹہ : بلوچستان سے تعلق رکھنے والی سیاسی ومذہبی جماعتوں نے صوبائی نشستوں میں اضافے کی قانون سازی میں مشترکہ حکمت عملی اپنانے کافیصلہ کرلیاہے۔اس بات کافیصلہ گزشتہ روز چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی جانب سے سینیٹ میں پارلیمانی لیڈرزکے اعزاز میں دئے گئے ظہرانہ کے موقع پر کیاگیا۔ظہرانے میں قائد ایوان وسیم شہزاد،سینیٹرزراجا ظفرالحق،سراج الحق،ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری، سلیم مانڈوی والا،مولانا عبدالغفورحیدری،عثمان خان کاکڑ،سجاد طوری، جہانزیب جمالدینی ودیگر نے شرکت کی۔اس موقع پر سیاسی جماعتوں کے ایوان بالا میں پارلیمانی لیڈرز نے صوبائی نشستوں میں اضافے سے متعلق چیئرمین سینیٹ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ بلوچستان کی صوبائی نشستیں بڑھنے سے دورکے اضلاع بھی ترقی کی دوڑمیں شامل ہونگے،تمام پارلیمانی لیڈرز نے بلوچستان کی صوبائی نشستوں میں اضافے کو وقت کی ضرورت قرار دے دیااور فیصلہ کیاکہ بلوچستان کی نشستوں میں اضافے کی قانون سازی کیلئے مشترکہ حکمت عملی اپنائی جائیگی۔
You might also like