او آئی سی کی یاسین ملک کی عمر قید پر تشویش کا اظہار، اسیر رہنماوں کی رہائی کا مطالبہ

ریاض : اسلامی تعاون تنظیم (اوآئی سی) نے بھارتی عدالت کی جانب سے کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کو عمر قید کی سزا پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ تمام کشمیری رہنماوں کو رہا کیا جائے۔

مسلم ممالک کی نمائندہ تنظیم آرگنائزیشن آف اسلامک کوآپریشن نے اپنے ایک بیان میں کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی تحریک کی دہائیوں سے قیادت کرنے والے ممتاز کشمیری رہنما یاسین ملک کو بھارت میں عمر قید سزا ہونے پر گہری تشویش ہے۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,950

او آئی سی نے عالمی قوتوں پراس بات کو یقینی بنانے پر زور دیا کہ کشمیریوں کی حقیقی جدوجہد آزادی کو دہشت گردی سے نہ جوڑا جائے اور کشمیریوں پر مظالم کو فوری طور پر بند کرانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ بیان میں بھارت سے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ غیر قانونی پر گرفتار تمام کشمیری رہنماوں کو رہا کیا جائے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.