کوئٹہ 28 اگست-ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی جانب سے جاری کردہ سرکاری نرخنامے کے بعد ضلعی انتظامیہ کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کے خلاف کاروائیاں تیز کردی ہے۔ یہ کاروائیاں دودھ فروشوں ڈیری فارمز بیف اینڈ مٹن شاپس اور تندروں کے خلاف ہوئیں۔
کاروائیاں کے دوران 122 دکانوں تندوروں اور قصابوں کا معائنہ کیا گیا اس دوران سرکاری نرخنامے کے خلاف ورزی کرنے پر 8 دکانیں سیل اور 19 دکانداروں کو گرفتار کرلیاگیا جبکہ متعدد دکانداروں پر جرمانے عائد کیے گئے کاروائیاں کچلاک بازار، چشمہ اچوزی ، سریاب روڈ ، گاہی خان چوک، بھوسہ منڈی، جتک سٹاپ، بروری سریاب، پرنس روڈ ، گوالمنڈی چوک پر ہوئیں۔ان کاروائیوں میں اسسٹنٹ کمشنر(کچلاک) فلائٹ لیفٹیننٹ(ر) خالد شمس سپیشل مجسٹریٹ احسام الدین کاکڑ ، سپیشل مجسٹریٹ عبدالحمید ، حسیب سردار اور خادم حسین نے حصہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ(ر)سعد بن اسد نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر کوئٹہ کے تمام سب ڈویڑن میں گرانفروشوں کے خلاف کاروائیاں ہورہی ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر کاروائیوں میں گرفتار افراد، سیل دکانوں اور جرمانوں کی رپورٹ بھی طلب کی جارہی ہے۔شہر کے کسی بھی علاقے میں دکانداروں ،قصائیوں اور ڈیری فارم مالکان کو من مانی کرنے کی اجازت نہیں دینگے اس حوالے سے کسی بھی دکاندار کو ناجائز منافع خوری کرنے نہیں دیں گے پرائس لسٹ پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف ضعلی انتظامیہ کی کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔