بریکنگ نیوز ،امریکہ اور طالبان میں امن معاہدے پر دستخط ہوگئے
امریکہ طالبان کے درمیان امن معاہدہ کیلئے دستخط کرنے کی تقریب شروع ہوگئی
عبدالکریم
قطر کے دارالحکومت دوحا میں امریکہ اور افغان طالبان کے درمیان امن معاہدے پر دستخط کرنےکی تقریب شروع ہوگئی
تقریب میں طالبان کی نمائندگی ملا برادر کررہے ہیں جبکہ امریکہ کی طرف سے وزیر خارجہ مائیک پومپیو کررہے ہیں
مائیک پومپیو نے اپنے خطاب میں کہا کہ افغانستان کے تمام عوام کو امن اور خوشحالی سے رہنے کا حق ہے
مائیک پومپیو نے کہا کہ امن معاہدے پر افغان عوام خوشیان منارہے ہیں
افغانستان میں امن کیلئے معاہدے پر طالبان کے رہنما ملا عبدالغنی برادر اور امریکی کے نمائندے زلمئ خلیل زاد نے دستخطی کیے
دوحہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے افغان مفاہمتی عمل کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی ملاقات
زلمے خلیل زاد نے امریکہ اور طالبان کے درمیان امن معاہدے کی تازہ ترین صورتحال سے وزیر خارجہ کو آ گاہ کیا۔
شاہ محمود قریشی کے مطابق آ ج کے امن معاہدے کے بعد پاکستان انٹرا افغان مذاکرات کی امید رکھتا ہے
افغانستان کو تعمیر نو اور بحالی کے لیے عالمی برادری کی مدد کی ضرورت ہو گی
افغانستان میں دائمی امن و استحکام کے لیے پاکستان آپنی کوششیں جاری رکھے گا