ویب ڈیسک
اسلام آباد ہائیکورٹ نے نوازشریف کی العزیزیہ اسٹیل ملز کیس میں طبی بنیادوں پر 8 ہفتوں کے لیے سزا معطل کردی۔
اسلام ا?باد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل بینچ درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے ہفتے کے روز اسی کیس میں نوازشریف کی منگل تک عبوری ضمانت منظور کی تھی۔
عدالت نے دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد سزا معطلی اور درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
عدالت نے کچھ دیر بعد مختصر فیصلہ سنایا اور 8 ہفتوں کے لیے نوازشریف کی طبی بنیادوں پر سزا معطل کردی
جب کہ عدالت نے اپنے حکم میں کہا ہیکہ اگر 8 ہفتوں تک ملزم کی طبیعت خراب رہتی ہے تو سزا معطلی اور ضمانت میں توسیع کے لیے ایگزیکٹو اتھارٹی اور متعلقہ صوبائی حکومت سے رابطہ کیا جائے۔
عدالت نے سابق وزیراعظم کو ضمانت کے عوض 20،20 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔
عدالت نے نوازشریف کی درخواست پر زبانی فیصلہ سنایا جس کا تحریری فیصلہ بعد میں جاری کیا جائیگا۔