پنجاب میں پاکستان تحریکِ انصاف ہی کی حکومت رہے گی،فیاض الحسن چوہان

لاہور   وزیرِ جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پنجاب میں پاکستان تحریکِ انصاف ہی کی حکومت رہے گی۔

اپنے جاری کردہ بیان میں فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ چوہدری پرویز الہی پنجاب کے وزیر اعلی کے لیے ایک مضبوط امیدوار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئین کے مطابق ایک سیاسی جماعت کے ممبران وزیرِ اعلی کی تعیناتی پر پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ نہیں دے سکتے، پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر ممبران کو سیٹ سے ہاتھ دھونا پڑ سکتے ہیں۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ اس موقع پر اسمبلی اراکین کا اپنی سیٹ سے ہاتھ دھونا اندھے کنویں میں چھلانگ لگانے کے مترادف ہو گا۔ فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ علیم خان اور ترین گروپ کا واحد مطالبہ سردار عثمان بزدار کی تبدیلی رہا ہے، سردار عثمان بزدار کے استعفے کے بعد پی ٹی آئی کے تمام گروپس پارٹی ڈسپلن کا ساتھ دینے کے لیے تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,950

وزیرِ جیل خانہ جات پنجاب نے کہا کہ سردار عثمان بزدار نے پاکستان اور وزیرِ اعظم عمران خان کی خاطر اپنے عہدے کو قربان کیا، انہوں نے ساڑھے تین سال ہر شعبے میں بے مثال کامیابیوں کے جھنڈے گاڑھے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ چوہدری پرویز الہی بھی اپنے گزشتہ ادوار کی طرح پنجاب کی عوام کی فلاح و بہبود کو ترجیح دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن جان لے، پنجاب میں پاکستان تحریکِ انصاف ہی کی حکومت رہے گی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.