گھر گھر تلاشی کے دوران قابض فورسز کے اہلکاروں کا طوفان بدتمیزی،خواتین اور بچوں سمیت شہریوں پر تشدد،گھریلو سامان کی توڑ پھوڑ،بھارتی فوج کئی گھروں سے زیورات اور نقدی بھی لوٹ کر چلتے بنے،لوگوں کا احتجاج،وادی میں حالات کشیدہ،کاروباری مراکز بند،انٹر نیٹ اور موبائل سروس بدستور معطل ، دو بچوں کے کچلے جانے کے بعد ریل سروس دوسرے روز بھی بند رہی
سرینگر ویب ڈیسک
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ایک بار مختلف علاقوں میں محاصرے میں لے کر کریک ڈاؤن کیا ہے اس دوران جھڑپوں میں 11افراد زخمی ہوئے جبکہ 6کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ گھر گھر تلاشی کے دوران قابض فورسز کے اہلکاروں کا طوفان بدتمیزی،خواتین اور بچوں سمیت شہریوں پر تشدد،گھریلو سامان کی توڑ پھوڑ،بھارتی فوج کئی گھروں سے زیورات اور نقدی بھی لوٹ کر چلتے بنے،لوگوں کا احتجاج،وادی میں حالات کشیدہ،کاروباری مراکز بند،انٹر نیٹ اور موبائل سروس بدستور معطل ،بچے کو کچلے کے بعد ریل سروس بھی دوسرے روز بھی بند رہی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر کے سرحدی ضلع کپواڑہ میں بھارتی فورسز نے کنن ،پوشہ پورہ اور ترہگام سمیت متعدد علاقوں کو محاصرے میں لے کر کریک ڈاؤن کیا اور چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے گھر گھر تلاشی لی۔بھارتی اہلکاروں نے نہ صرف لوگوں کے شناخت کارڈ چیک کیے بلکہ سامان کی تلاشی بھی لی ۔اس دوران فورسز کے اہلکاروں نے خواتین اور بچوں سمیت شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور لوگوں کو رات کے اندھیرے اور سخت سردی میں کئی گھنٹے گھروں سے باہر رہنے پر مجبور کیا۔مقامی لوگوں نے الزام عائد کیا ہے کہ بھارتی فوجیوں نے گھریلو سامان کی توڑ پھوڑ کی اور زیورات اور نقدی بھی ساتھ لے گئے ۔
کریک ڈاؤن میں3افراد کو گرفتار کئے جانے کی اطلاعات ہیں ۔کریک ڈاؤن کے بعد لوگوں نے شدید احتجاج کیا اور قابض فورسز پر پتھراؤ کیا اس دوران جوابی کارروائی میں دو افراد زخمی ہوئے ۔آپریشن میں بھارتی فوج کے ساتھ اسپیشل کمانڈوز بھی تھے۔بھارتی فورسز نے خانصاحب بڈگام کے راولپورہ نامی گاؤں کو محاصرے میں لیاجہاں پولیس اور فورسز کے مطابق انھیں مجاہدین کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی۔
مقامی لوگوں نے بتایا کہ فورسز نے علاقے کی طرف جانے والے تمام راستے انتہائی سختی کے ساتھ سیل کردئے جس دوران نہ کسی کو وہاں کی طرف جانے اور نہ ہی کسی کو باہر آنے کی اجازت دی گئی۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ اسی اثنامیں رہائشی مکانوں کی تلاشی کا سلسلہ شروع کیا گیا اور مکانوں کے ساتھ ساتھ دیگر تعمیرات کی باریک بینی سے تلاشی لی گئی،،تاہم فورسز کا جنگجوں کے ساتھ آمنا سامنا نہیں ہوا۔
You might also like