جنوبی بلوچستان کے لیے ایک جامع ترقیاتی پیکج کا اعلان کروں گا : وزیراعظم پاکستان

اسلام آباد/کوئٹہ  وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جلد بلوچستان کا دورہ کرکے صوبے کے پیچھے رہ جانے والے جنوبی حصوں کےلئے ایک جامع ترقیاتی پیکج کا اعلان کروںگا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبے کے پیچھے رہ جانے والے علاقوں کے لیے ترقیاتی منصوبوں پر ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں جلد جنوبی بلوچستان کا دورہ کروں گا اور جنوبی بلوچستان کے لیے ایک جامع ترقیاتی پیکج کا اعلان کروں گا اور منصوبوں کا افتتاح کروں گا۔انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت نے بلوچستان کی ترقی کو اولین ترجیح دی ہے تاکہ یہ علاقہ ملک کے دیگر حصوں کی طرح ترقی کرسکے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ ماضی میں جنوبی بلوچستان کو نظرانداز کیا گیا جس کی وجہ سے اس علاقے کے لوگ غربت کا سامنا کر رہے اور وہ پیچھے رہ گئے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ گوادر پورٹ انتہائی اہمیت کی حامل ہے جو ملک کی ترقی کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔اجلاس کے دوران بلوچستان کے پیچھے رہ جانے والے اضلاع خاص طور پر خضدار، آواران، چاغی، کھاران، واشک، لسبیلا، گوادر، پنجگور اور تربت کے لیے مجوزہ ترقیاتی پیکج کے بارے میں آگاہ کیا گیا، اس کے علاوہ جنوبی بلوچستان کے لیے سڑکوں، توانائی، پانی کی کمی کے لیے ڈیمز، تعلیم، صحت، زراعت، لائیو اسٹاک، فشریز اور دیگر منصوبوں پر بھی بریفنگ دی گئی

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,950
You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.