موسمی پرندوں کو سیاسی گھونسلوں میں منتقل کرنے سے معاشی و سیاسی عدم استحکام کا خاتمہ نہیں کیا جاسکتا، ڈاکٹر مالک

کوئٹہ نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومیں اور سماج نعرے بازی سے نہیں بلکہ سیاسی شعور و عمل اور کتاب پڑھنے سے بنتی ہے۔کیونکہ سیاسی شعور و عمل میں بصیرت کتاب سے آتی ہے۔کتاب کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا۔

ملک میں سیاسی مداخلت مصنوعی قیادت بنانے اور موسمی پرندوں کو مختلف سیاسی گھونسلوں میں منتقل کرنے سے نہ تعمیر کی منزلیں حاصل کی جاسکتی ہے اور نہ ہی سیاسی معاشی سماجی انارکی و عدم استحکام کا خاتمہ ہوسکتا ہے۔نئے شامل ہونے والے دوستوں کو نیشنل پارٹی میں خیرمقدم کرتے ہے۔کوئٹہ میں سیاسی کارکنوں کی نیشنل پارٹی میں شمولیت شعوری پرچار کی کامیابی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ریلوے کالونی جوائنٹ روڈ سے سیاسی کارکنوں کی شمولیت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر بی ایس او پجار کے چیئرمین زبیر بلوچ، صوبائی خواتین سیکرٹری کلثوم نیاز بلوچ، فریدہ بلوچ، بابو مراد بخش بنگلزئی، ریاض زہری، عارف دہوار نے بھی خطاب کیا جبکہ نیشنل پارٹی کے ممبران مرکزی کمیٹی عبدالخالق بلوچ، چیئرمین محراب بلوچ، نیاز بلوچ، صوبائی ترجمان علی احمد لانگو، صوبائی یوتھ سیکرٹری نعیم بنگلزئی، ممبران ورکنگ کمیٹی انیل غوری، قیوم سجن، صدیق کھیتران، بی ایس او پجار کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری ابرار برکت، ڈاکٹر رمضان ہزارہ، اسحاق چینگزی، اسحاق حیدری، کمال مری سمیت دیگر موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,950

نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ نیشنل پارٹی میں جمہوریت و سیاست کے زرین اصول اجتماعی قیادت اجتماعی فیصلے اور تنقید خود تنقیدی کا عمل موجود ہیں۔ نیشنل پارٹی کردار و عمل کا وہ ادارہ ہے جس کی تخلیق آبیاری اور پروان صرف اور صرف سیاسی کارکنوں نے کی ہے جہاں وہ سیاسی لوگ بھی آتے ہیں جو نیشنل پارٹی کا حصہ نہیں لیکن سیاسی مباحثے کا حصہ بنتے ہیں اور سیاسی تشنگی کو دور کرتے ہیں۔ نیشنل پارٹی آج مضبوط مستحکم و شعوری سیاست سے مکمل آراستہ ہے۔ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ نیشنل پارٹی کا فلسفہ صوبے کے ہر جگہ پہنچ چکا ہے۔

آج کوئٹہ، سراوان، جھالاوان، مکران، کوہلو، بارکھان، آوران و حب چوکی اور نصیرآباد میں عوامی رجحان نیشنل پارٹی کے لیے ہیں۔ کارکن تنظیم و ممبر سازی کے عمل کو تیز و جاری رکھیں۔مستقبل عوام کا ہے اور عوام نیشنل پارٹی کے ساتھ ہے۔ اس موقع پر بابو مراد بخش بنگلزئی کی قیادت میں محمد حیات بنگلزئی فیصل لاشاری لعل محمد حسنی محمد روشید حاجی عبداللہ مراد اشرف کھیازئی قاسم بنگلزئی غلام مرتضی گلاب خان بنگلزئی کلیم اللہ بنگلزئی جاوید عنایت بنگلزئی لطیف بنگلزئی سمیت دیگر نے نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.