اسرائیل نے حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ کی بہن کو گرفتار کرلیا

اسرائیلی پولیس نے حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی بہن کو گرفتار کرلیا۔

اسرائیلی پولیس نے پیر کے روز بتایا کہ اسماعیل ہنیہ کی بہن صباح عبد السلام ہنیہ کو دہشت گردی کے الزامات میں جنوبی اسرائیل سے گرفتار کیا گیا۔

پولیس کا غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتانا تھا کہ صباح عبد السلام ہنیہ ایک اسرائیلی شہری ہیں، انہیں جنوبی اسرائیل کے علاقے تل السبع سے گرفتار کیا گیا، ان کے خلاف تحقیقات میں اسرائیلی کی داخلی سیکیورٹی ایجنسی شین بیت بھی شامل ہے۔

پولیس ترجمان نے صباح عبد السلام ہنیہ کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں حماس ارکان سے ساتھ رابطے اور اسرائیل کے اندر دہشت گردانہ کارروائیوں پر اکسانے اور ان کی حمایت کے شبے میں گرفتار کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,896

پولیس کا کہنا ہے کہ 57 سالہ صباح عبد السلام ہنیہ کے گھر سے ایسی دستاویزات، ٹیلی فون اور دیگر سامان ملا ہے جن سے ان کا اسرائیلی ریاست کے خلاف حملوں میں ملوث ہونا ثابت ہوتا ہے۔

خیال رہے کہ اسماعیل ہنیہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ ہیں۔

غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اسماعیل ہنیہ کا جواں سال پوتا اور پوتی بھی شہید ہوچکے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.