جھوٹٰی اطلاعات ، پروپیگنڈا سے قومی ہم آہنگی متاثرہوتی ہے : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

1

رولپنڈٰی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دشمن قوتوں کا پروپیگنڈا اور جھوٹی اطلاعات قومی یکجہتی کے لئے نقصان دہ ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور کا دورہ کیا،اس دوران آرمی چیف نے ایس ایچ 15 آرٹلری گنز کی کور آف آرٹلری میں شمولیت کی تقریب میں شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,746

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مستقبل میں میدان جنگ کے تقاضوں سے نبردآزما ہونے کے لئے جدید ویپن سسٹم کی شمولیت پر آرمی چیف نے اطمینان کا اظہار کیا۔

اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ زیادہ فاصلے تک مار اور میدان جنگ میں تیزی سے حرکت کرنے والے آرٹلری سسٹم کی شمولیت سے آپریشنل تیاریوں کو تقویت ملے گی، ہدف کو ٹھیک ٹھیک نشانہ بنانے کی صلاحیت سے پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں میں اضافہ ہو گا۔

بعد اذاں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز کا بھی دورہ کیا۔ لمز آمد پر وائس چانسلر ڈاکٹر ارشاد احمد اور اساتذہ نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف کی لمز کے طلبہ اور اساتذہ سے ملاقات ہوئی، آرمی چیف نے پاکستان کے مستقبل کی قیادت کی تیاری پر لمز کے کردار اور کاوشوں کو سراہا ۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان کے نوجوان ہمہ جہت صلاحیتوں کے حامل ہیں،انسانی وسائل کی ترقی،اختراعات اور تکنیکی پیشرفت ترقی کی منزل کے لئے لازم ہیں۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دشمن قوتوں کا پروپیگنڈا اور جھوٹی اطلاعات قومی یکجہتی کے لئے نقصان دہ ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.