اسلام آباد وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے اپنی گاڑی پر حملے کا دعویٰ کر تے ہوئے کہا ہے کہ ’’یہ ہے عمران خان کا نیا پاکستان؟ یہ بزدلوں، ٹھگوں اور لالچی لوگوں کی ریاست ہے‘‘۔
ریحام خان نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ میری گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔فائرنگ کا واقعہ بھتیجے کی شادی سے واپسی پر پیش آیا۔ان کا کہنا ہے کہ 2موٹر سائیکل سواروں نے گاڑی چھین لی۔
گاڑی میں میرا سیکرٹری اور ڈرائیور موجود تھے۔انہوں نے پی ٹی آئی گورنمنٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیا یہ ہے عمران خان کا نیا پاکستان؟ یہ بزدلوں، ٹھگوں اور لالچی لوگوں کی ریاست ہے۔