وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں ہفتہ کی چھٹی ختم، موسم سرما کی تعطیلات بھی نہیں ہونگیں

اسلام آباد:  وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں ہفتہ کی چھٹی ختم کرنے کا فیصلہ، رواں سال موسم سرما کی تعطیلات بھی نہیں ہونگیں۔

وزارت تعلیم نے وفاقی نظامت تعلیمات کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ہفتے کے روز سپیشل کلاسز لگائی جائیں۔ کورونا وبا کے دوران ہونے والے تعلیمی نقصان کا ازالہ کیا جانا ضروری ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اساتذہ تعلیمی لحاظ سے کمزور طلبہ کو ہفتے والے دن سپیشل تیاری کروائیں۔ آئندہ سال وفاقی تعلیمی بورڈ کے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 15 روز تاخیر سے لینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,950

وزارت تعلیم کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ تمام اداروں کے سربراہان تعلیمی کلینڈر کے مطابق اپنے فریم ورک کی تیاری کریں۔ 15 ستمبر سے سکول کھولنے کا حتمی فیصلہ 7 ستمبر کو ہوگا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.