تعلیمی ادارے کھلیں گے یا نہیں ؟ فیصلہ این سی اوسی اجلاس میں ہوگا

اسلام آباد : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا اہم اجلاس آج ہوگا جس میں سکولوں کی بندش کے معاملے کا جائزہ لیا جائے گا۔

این سی او سی کے اس اہم اجلاس میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود، چاروں صوبوں کے صوبائی وزرائے صحت اور تعلیم بھی شرکت کرینگے جبکہ علما ئے کرام کی مشاورت سے رمضان المبارک کے ایس او پیز کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

اجلاس میں تعلیمی اداروں کو کھولنے کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ منگل کو وفاقی اور صوبائی وزرائے تعلیم وصحت کے اجلاس میں تعلیمی اداروں کو کھولنے یا بند رکھنے پر غور کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,950

ان کا کہنا تھا کہ اجلاس میں امتحانات کی صورتحال کا جائزہ بھی لیا جائے گا، اس ضمن میں جو بھی فیصلہ ہو گا وہ تعلیم وصحت کے حکام اور این سی او سی کا متفقہ ہوگا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.