ویب ڈیسک
انسانی حقوق کے عالمی دن کی مناسبت سے کوئٹہ پریس کلب میں ہومین فرینڈز آرگنائزیشن کے زیر اہتما م تقریب کا انعقاد کیا گیا
تقریب میں بلوچستان بار کونسل کے چیئرمین ۔وکلا تنظیموں سیاسی جماعتوں، انسانی حقوق کے نمائندوں اور تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی
تقریب سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق کا خیال رکھنا سب سے بڑا کام ہے قانون میں رنگ و نسل کے امتیاز کی گنجائش نہیں ہے
چیئرمین بلوچستان بارکونسل راحب خان بلیدی نے دنیا بھر میں انسانیت کیلئے جان قربان کرنیوالوں کو سلام پیش کی اور افغانستان میں انسانیت کی خدمت کرنیوالے جاپان کے شہری راکو مورا کی شہادت کو مشعل راہ قرار دیا
راحب بلیدی نے گزشتہ دنوں آواران سے بلوچ خواتین کی اغوا نما گرفتاری اور مقدمات کے اندراج کی مذمت کی انہوں نے سندھ میں ڈاکٹر نمرتا کماری کے قاتلوں کو بھی سامنے لانے کا مطالبہ کیا
راحب بلیدی نے کہا کہ دنیا میں تین طبقات ہیں جو بلاامتیاز انسانیت کی خدمت کرتے ہیں جن میں ایک استاد ہے جو نہیں دیکھتا کہ اس کا شاگرد کس مذہب سے تعلق رکھتا ہے اسی طرح ڈاکٹر بھی نہیں دیکھتا کہ اس کا مریض مسلمان ہے یا کوئی اور جبکہ وکیل بھی اسی طرح بلاامتیاز انسانیت کی خدمت کرتا ہے
راحب بلیدی نے اعلان کیا کہ بلوچستان میں خاکروب کی اسامیوں پر اقلیتوں کیساتھ ناانصافی پر وہ متاثرین کو مفت قانونی معاونت فراہم کرینگے
راحب بلیدی نے مزید کہا کہ ڈان نیوز کے دفتر پر حملہ قابل مذمت ہے میڈیا پر قدغن خاموش مارشل لاء ہے جس کیخلاف مزاحمت کرنا ہوگی
تقریب سے جے یو آئی لائرفورم کے کنوینر خلیل الرحمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر اقوام متحدہ ان ملکوں کی ممبر شب ختم کرسکتا ہے
۔کنوینر جیمعت لائیرز فورم انسانی حقوق کی پاسداری ہر ایک کو بنیادی فرض ہے
بلوچستان نیشنل پارٹی کے سیکرٹری جنرل انسانی حقوق موسیٰ بلوچ کا کہنا تھا کہ
آوارن میں خواتین کی گرفتاری اور اسلحہ برآمدگی کا الزام قابل افسوس ہے
صدرپریس کلب رضا ء الرحمان نے اپنے خطاب میں کہا کہ میڈیا قدغن کا شکار ہے اس کی آواز کو دبایا جارہا ہے سچ بولنے پر قدغن انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے
رضاء الرحمان کے مطابق بلوچستان کی تاریخ رہی ہے کہ صحافیوں نے انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر ہمیشہ آواز بلند کی ہے
عوامی نیشنل پارٹی کے نمائندے ارباب غلام رضا نے کہا کہ بلوچستان پسماندہ صوبہ ہے جہاں انسانوں کو بنیادی حقوق حاصل نہیں ہیں
ارباب غلام رضا کے مطابق آزادی صحافت کا گلا گھونٹا جارہا ہے جمہوریت کیلئے نیک شگون نہیں ہے
غیر سرکاری تنظیم احساس پی کے سربراہ وطن یار خلجی نے کہا کہ بلوچستان کے تناظر میں ہر دور میں انسانی حقوق پامال کیے گئے یہاں لوگوں کے جان ومال کو تحفظ حاصل نہیں ہے تعلیم صحت کی سہولیات کا فقدان ہے جو بنیادی انسانی حق ہے
پاسٹر ہمایوں کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں احترام انسانیت کا زیادہ ہونا خوش آئند ہے وکلا کا انسانی حقوق کیلئے جدوجہد کرنا حوصلہ مند ہے