کچے میں سوشل میڈیا کو بند نہیں کرسکتے، سائبر کرائم کو ریفرنس بھیجے ہیں: آئی جی سندھ

0

انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ پولیس غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ کچے میں سوشل میڈیا کو بند نہیں کرسکتے، سائبر کرائم کو ریفرنس بھیجے ہیں۔

گھوٹکی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے غلام نبی میمن کا کہنا تھاکہ کچے میں اسلحہ کون پہنچا رہا ہے اس بارے میں پتا لگانے کے لیے  سی ٹی ڈی کو ٹاسک دیا ہے، وہ اس پرکام کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم خفیہ اطلاع پر آپریشن کریں گے، کچے میں آپریشن کا یہی طریقہ ہے، کچے میں صرف بدمعاش نہیں، شریف لوگ بھی رہتے ہیں اس لیے انٹیلی جنس آپریشن کرتے ہیں، کچے کا علاقہ بہت چھوٹا ہے لیکن اندر جانے کے بعد حقائق کچھ اور ہوتے ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ قبائلی دہشت گردی کی روک تھام پر زیادہ توجہ دینی پڑے گی، قبائلی جھگڑوں میں قتل ہونے والے ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ شکارپور اور کشمور ایسے ڈسٹرکٹ ہیں جہاں خصوصی طور پر امن چاہتے ہیں، سکھر رینج می‍ں کوئی مغوی ڈاکوؤں کے قبضے میں نہیں۔

آئی جی سندھ نے بتایا کہ پولیس کو جدید اسلحہ اورگاڑیاں دے رہے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.