کوئٹہ چمن میں پو لیس کے سرچ آپریشن کے دوران جیل سے فرار ہو نے والے خطرناک قیدی کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایس پی محمد نعیم اچکزئی کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب چمن میں پولیس کا شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن جا ری رہا
جس کے دوران جیل سے فرار ہو نے والے خطرناک قیدی رحمت اللہ عرف ملنگی کو گرفتار کرلیا گیاجبکہ مزید قیدیوں کی گرفتاری کے لئے کارروائیاں جاری ہیں۔ ایس پی محمد نعیم اچکزئی کے مطابق جیل سے فرار ہو نے والے قیدیوں میں سے ایک ہلاک اور 4 قیدی دوبارہ گرفتار ہوچکے جبکہ 12تاحال مفرور ہیں۔
 
