کورونا کے مشکل حالات سے نکلنے کیلئے این ایف سی ایوارڈ ضروری ہے، وزیراعلی بلوچستان
تفتان سرحد پر کورنٹائن سمیت دیگر سہولیات کے حوالے سے مزید اقدامات اٹھارہے ہیں
کوئٹہ ; وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس مشکل حالات سے نکلنے کیلئے این ایف سی ایوارڈ پر غور کرنا ضروری ہے
جام کمال نے کہا کہ کورنا وائرس سے آئندہ 6 ماہ مزید مالی مشکلات درپیش ہونگی، وفاقی حکومت کو این ایف سی ایوارڈ کیلئے ایک اجلاس ضرور رکھنا چاہئے این ایف سی ایوارڈ سے صوبوں کی مالی مشکلات میں کمی آئے گی
یہ بھی پڑھیں
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کابینہ میں بھی این ایف سی ایوارڈ پر بات کی گئی تھے بلوچستان سے منسلک ایران اور افغانستان سرحد پر صحت کی سہولیات پر وفاقی معاونت کرے گی
تفتان میں ابتدائی دنوں میں بہت مشکلات کا سامنا تھا تفتان سرحد پر کورنٹائن سمیت دیگر سہولیات کے حوالے سے مزید اقدامات اٹھارہے ہیں