بلوچستان میں کورونا کے پھیلائو میں تیزی

حکومت صحت کی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے جھوٹے دعوں تک محدود ہے۔

0

بلوچستان24ویب ڈیسک
یہ بھی پڑھیں
1 of 8,746
کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں کورونا کا پھیلائو تیزی سے جاری ہے ۔ اور آئے روز درجنوں افراد وائرس کا شکار ہو کر موت کی وادی میں جا رہے ہیں ۔ قلعہ عبداللہ سے سینئر صحافی اور روز نامہ جنگ کے نامہ نگار فضل جاجک نے بتایا کہ صرف آج کی تاریخ میں 9افراد لقمہ اجل بنے جن میں اکثریت50سال سے اوپر کی تھی جبکہ انہیں شوگر عارضہ قلب اور دیگر امراض بھی لا حق تھے ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ کئی روز سے علاقے میں اموات کا سلسلہ جاری ہے جبکہ قلعہ عبداللہ سے تعلق رکھنے والے ممتاز قانون دان دوست محمد کا کہنا ہے کہ ضلع میں صحت کی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہے کورونا کے ٹیسٹ  نہیں ہو رہے جس کی وجہ سے اکثر افراد جو کورونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں  مرض کے پھیلائو کا سبب بن رہے ہیں  انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ بلند و بانگ دعوئوں کی بجائے عملی اقدامات کئےجائیں اور ملک کے پسماندہ ترین ضلع میں فوری طور پر ٹیسٹ اور علاج و معالجے کا بندوبست کیا جائے تا کہ قیمتی جانیں بچائی جا سکیں۔ اسی طرح دیگر اضلاع میں بھی کورونا سے قیمتی جانیں ضائع ہو رہی ہیں جبکہ حکومت صحت کی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے جھوٹے دعوں تک محدود ہے۔
You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.