راولپنڈی عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید کا کہنا ہے کہ رانا ثنا اللہ کے
کرتوتوں کی وجہ سے ن لیگ کی سیاست ان کے اپنے شہر لاہور میں دفن کردی۔ اعتماد کے ووٹ کی منصوبہ بندی 3 دن پہلے کر لی گئی تھی۔ وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کوتخت لاہور لینا تھا (ن) لیگ کا تابوت لے کر واپس گئے۔
یہ بھی پڑھیں
شیخ رشید نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ (ن) لیگ کی سیاست کو ان کے اپنے شہر لاہور میں دفن کردیا گیا۔ عمران خان اسمبلیاں تحلیل کریں گے اور عنقریب انتخابی مہم زخمی حالت میں شروع کریں گے۔شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ ان کو سمجھ آجانا چاہیے کہ عمران خان کو سیاست آتی ہے۔
تحریک اعتماد کی منصوبہ بندی 3 دن پہلے کر لی گئی تھی۔ وزیرداخلہ نے تخت لاہور لینا تھا وہ (ن) لیگ کا تابوت واپس لے آئے۔
You might also like